• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کی عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جرمنی میں منعقدہ پانچ روزہ عالمی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ پانچ روزہ نمائش رواں سال 8سے 12ستمبر تک فرینکفرٹ میںمنعقد ہو گی ۔ نمائش میں پرزہ جات ،کمپوننٹس،الیکٹرانکس اور سسٹمز، اسسریز، ٹیوننگ، مرمت ، دیکھ بھال ، سروس اسٹیشن ، آئی ٹی اور مینجمنٹ سے متعلق اسٹالز لگائے لگائے جائیں گے ۔درخواست دینے کی آخری تاریخ 3فروری مقرر کی گئی ہے۔

تازہ ترین