• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی ٹیم کی تعریف پر شعیب اور سہواگ میں نوک جھونک

بھارتی ٹیم کی تعریف پر شعیب اور سہواگ میں نوک جھونک 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرنے پر سابق بھارتی بیٹسمین وریندر سہواگ اور پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر میں نوک جھونک ہوگئی۔شعیب اختر کا کہناہے کہ وریندر سہواگ کے سر پر جتنے بال نہیں اس سے زیادہ ان کے پاس پیسے ہیں۔ شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیسہ اللہ کی ذات دیتی ہے بھارت نہیں ۔بھارت کی تعریف تو سابق پاکستانی کرکٹر اور تبصرہ نگار رمیز راجہ بھی کرتے ہیں ، تو صرف مجھ پر تنقید کیوں؟ بھارتی اوپنروریندر سہواگ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے الزام لگایا کہ شعیب اختر کا بھارت سےمالی مفاد وابستہ ہے،وہ بھارتی ٹیم کے خلاف کیسے بول سکتے ہیں۔ شعیب کی مجبوری ہے کہ وہ بھارتی ٹیم کی تعریف کرے ۔جب میں بھارت کے لیے کرکٹ کھیلتے تھے تو اس وقت تو زیادہ بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب شعیب اختر سے دوستی ہے۔

تازہ ترین