• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرارے ٹیسٹ،میتھیوز کی ڈبل سنچری،سری لنکاکے515 رنز

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) سری لنکا کے سابق کپتان اینجلیو میتھیوز ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ہرارے میں زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز وہ 200 پر ناٹ آئوٹ گئے۔ ان کے علاوہ ڈک ویلا اور ڈی سلوا 63،63 رنزبناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔ مہمان ٹیم نے 515 رنز9 وکٹ پر اننگز ڈکلیئر کرکے حریف ٹیم پر157 رنز کی سبقت حاصل کی۔ جواب میں زمبابوے نے کھیل کے خاتمہ پر بغیرکسی نقصان کے 30 رنزبنالئے تھے، اوپنرز نے 17 اوورز تک ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ، زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید127 رنز درکار ہیں۔
تازہ ترین