• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ، والدین کا رشوت سے انکار، پیدائشی سرٹیفکیٹ پر بچوں کی عمر 100سال بڑھادی گئی

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں سرکاری محکمے کے افسر نے والدین کی طرف سے رشوت نہ دینے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر بچوں کی عمریں 100،100سال بڑھادیں۔ تفصیلات کے مطابق اتر پردیش میں ولیج ڈویلپمنٹ آفیسر اور ہیڈ نے پیدائشی سرٹیفکیٹ کیلئے 500روپے رشوت مانگی لیکن رشوت نہ ملنے پر پیدائشی سرٹیفکیٹ پر بچوں کی عمریں 100سال بڑھادیں ۔

تازہ ترین