• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کے پہلے فیز پر کام مکمل ہوچکا، قونصل جنرل چین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات عوامی جمہوریہ چین کے نئے قونصل جنرل (Li Bijian) لی بیجین نے کہا ہے کہ سی پیک کے پہلے فیز پر کام مکمل ہوچکا ہے اور دوسرے فیز پر تیزی سے کام جاری ہے۔

منصوبہ مکمل ہونے سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا،وہ مقامی ہوٹل میں اپنے اعزا ز میں دئیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل سمیت سفارت کاروں اور اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

قونصل جنر ل پاکستانی عوامی لباس شلوار قمیض میں ملبوس تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ چینی عوام اور پاکستانی بھائی ،بہنوں کے درمیان قائم رشتے مضبوط کرنے میں کردار ادا کریں گے ،کراچی میں انہیں اپنائیت نظر آتی ہے ۔ 

تازہ ترین