• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس اور جرمنی کے درمیان دوستی کی 57ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد (صالح ظافر) فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان صدیوں سے جاری دشمنی اور جنگوں کے بعد، مضبوط سیاسی سوچ اور عوام کے مابین تعلقات کی وجہ سے ورثے میں ملنے والی دشمنی ختم اور دوستی قائم ہوگئی ہے۔ مصالحت کا یہ کامیاب عمل دیگر خطوں اور ملکوں کیلئے ایک متاثر کن عمل ثابت ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد میں فرانس اور جرمنی کے سفارت خانوں کی جانب سے دوستی کی 57ویں سالگرہ اور آخن معاہدے کی پہلی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ٹریٹی آف ایلیسی اور کی 57ویں جبکہ ٹریٹی آف آخن کی پہلی سالگرہ منائی گئی۔
تازہ ترین