• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت فسطائی ریاست کا روپ دھار چکا ہے ، چوہدری محمد قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) سینئر رہنما لوٹن سنٹرل ماسک اور کوآرڈینیٹر کشمیر سالیڈیرٹی کمپین حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ بھارت ہر سال 26جنوری کو یوم جمہوریہ کے نام پر عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکتا ہے جبکہ درحقیقت بھارت ایک فسطائی کی ریاست کا روپ دھار چکا ہے اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں کو جمہوریت کے خوشنما لبادے میں چھپانے کی کوشش کرتا ہے ۔ برطانوی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کا عزم ہے کہ بھارت کی تمام سازشوں کے پردے چاک کر کے رہیں گے، ہم نام نہادبھارتی جمہوریت اور سامراجی قوت کے چہرے پر پڑے نقاب کوعالمی برادری کے سامنے ایکسپوز کریں گے اور بھارت کو مجبور کریں گے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جمہوری حق تفویض کرے اور حق خواردایت کا جو وعدہ اس کی اولین قیادت نے کیا تھا وہ پورا کرے ۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پانچ اگست کو کشمیر کی تاریخی حیثیت کو بدل دیا ہے کشمیر کی حیثیت مسخ کرنے کے بعد اب بھارت کے شہریوں کی تاریخ اور جغرافیہ کو بھی بدلنے پر کام شروع کیا جاچکاہے انہوں نے کہا کہ مہذب اقوام کو آگاہ کیا جائے کہ صدیوں سے بھارت میں رہنے والے اقلیتی باشندوں کو مذہب کی آڑ لے کر بھارت سے نکالنے کی ناپاک سازش پر کام شروع کیا جا چکا ہے جس پر برطانیہ کے اندر بھی بھارت کی مختلف نسلی اور مذہبی اقلیتوں کے علاوہ بھارت کے ہندو بھی مودی کے خلاف سراپا احتجاج بن رہے ہیں پچھلے دنوں برمنگھم میں اسی تناظر میں مظاہرہ بھی کیا گیا ہے انہوں نے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام انصاف پسند باہم مل کر برطانیہ کی تمام کونسلوں کے باہر اور لندن میں26 جنوری کو بھارت کے عزائم کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام ترتیب دیں اور برطانوی میڈیا اور عوام کو بھی شامل کیا جائے ۔
تازہ ترین