• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری سے ماحولیات کے لئے عملی اقدامات کی اپیل

ڈیووس (اے پی پی) سوئٹزرلینڈ کی سماجی کارکن گریٹا تھون برگ نے ڈیووس فورم سے خطاب میںماحولیات تبدیلیوں کے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر ایک بار پھر احتجاج کیا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی پر سالانہ فورم میںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام ممالک کی حکومتیں موسماتی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے بیدار ہونے میں تاحال ناکام ہیں جبکہ دنیا کے لاکھوں انسان ماحولیاتی تبدیلی سے براہ راست متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ماحول اور آب و ہوا کے لئے لڑ رہے ہیں ، اگر دیکھا جائے تو ابھی تک عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے جو مہم چلائی اس کے نتیجے میں اگرچہ اصل مقصد تو حاصل نہیں ہو سکا تاہم وہ دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کرانے میں کامیاب رہی ہیں ۔ واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کے 50 ویں اجلاس میں اوسط درجہ حرارت میں اضافے سے ماحول اور معیشت کو لاحق خطرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دنیا کے اعلیٰ کاروباری رہنما شریک ہوئے۔ گزشتہ ہفتے شائع ہونے والی فورم کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار توقعات سے کہیں زیادہ تیز ہے جس کے نتیجے میں صدی کے آخر تک عالمی درجہ حرارت میں کم سے کم 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوسکتا ہے۔
تازہ ترین