• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس ،468 مقدمات کا فیصلہ، 2مجرموں کو پھانسی،5کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے بائیس جنوری کو مجموعی طور پر 468 مقدمات کا فیصلہ کر کے زیرسماعت کیسز میں 617گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے، ڈی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے گزشتہ روز قتل کے 25اور منشیات کے 58مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ دو مجرموں کو سزائے موت5 کو عمر قید دیگر33 کو کل ایک سو بارہ سال سے زائد قید اور 3374966روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی 124سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 205 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ 155 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 180مقدمات کا فیصلہ کیا، تمام عدالتوں نے 654گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے مجموعی طور پر 53 مجرموں کو 29سال 8ماہ 4دن قید اور 2823200روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
تازہ ترین