• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوف و ہراس کیلئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو افراد کو دھر لیا گیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) تھانہ رتہ امرال پولیس نے سامبا گینگ کے دو سرگرم ارکان محمد عمار اور محمد واجدکو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس پی راول رائے مظہراقبال نے بتایا کہ سامبا گینگ کے گرفتارملزمان اسلحہ کی نمائش کرتے تھے اور اس کی ویڈیواورتصاویر سوشل میڈیاپر اب لوڈ بھی کرتے تھے تاکہ معاشرے میں خوف پیدا کیا جا سکے، گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس نے کہا کہ کسی کو قانون شکنیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی،قانون سب سے بالاتر ہے اورہمیں حقیقی معنوں میں قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشر ہ کو پرامن اورمحفوظ بناناہے، ٹیرر گینگز کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارروائیوں کا ذکر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے راولپنڈی کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران بھی کیا اور اس سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
تازہ ترین