• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمیوں سے پہلے تمام ٹرانسفارمر درست کرنے کی ہدایت

لاہور(سپیشل رپورٹر)لیسکو ریجن میں ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا، انتظامیہ نے روڑا فیوز پر پابندی لگا دی ۔ جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال کے ایس ایز کو بھیجے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہےکہ ڈسٹری بیوشن سسٹم میں ٹرانسفارمر جلنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے جس سے محکمہ کو بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے جس کے تدارک کے لئے ہنگامی اقدام کی ضرورت ہے لہذا ٹرانسفارمر کے آئیل لیکج، ایل ٹی ، ایچ ٹی لائنوں کے جمپر کی پڑتال کی جائے، روڑا فیوز پر پابند ی لگا کر فیوز استعمال کرنے اور گرمیوں سے پہلے تمام ٹرانسفارمر درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین