• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ نےترقیاتی سکیموں کیلئے حکومت سے مزید فنڈز مانگ لئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کی جانب سے رواں مالی سال 2019-20کی جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے پنجاب حکومت سے مزید فنڈز مانگ لئے ہیں ، ایکسئن لوکل گورنمنٹ ملتان کی ہدایت پر سب انجینئر ز نے فنڈز کی ڈیمانڈ بنانی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان کی جانب سے کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں جاری کی ہیں اور ایم این ایز کی جانب سے مزید ترقیاتی سکیمیں لگانے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں جس پر لوکل گورنمنٹ ملتان نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مزید فنڈز مانگ لئے ہیں۔
تازہ ترین