• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقل غیر حاضر سنیٹری ورکرز کیخلاف کارروائی کیلئے اقدامات شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے فیلڈ سےمستقل غیر حاضر رہنے والے سنیٹری ورکرز کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ۔ سنیٹری ورکر کو حاضر د کھانے والے سپروائز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بتایا گیا ہےکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں گزشتہ کئی سالوں سے سنیٹری ورکرز سے ماہانہ مخصوص رقم وصول کی جاتی ہے۔ مذکورہ رقم سپروائز وصول کرتا ہے ۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی موجودہ انتظامیہ نے آنکھوں کی سکینگ سے حاضری لگانے کی پابندی عائد کردی ہے جس پر سنیٹری ورکرز کی فیلڈ میں غیر حاضری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اب ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فیلڈ سے مستقل غیر حاضر سنیٹری ورکرز کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں۔
تازہ ترین