• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتا ن کی آ با دی میں اضافے کی شر ح 2.3فیصد :ارکان اسمبلی کو بریفنگ

ملتا ن (سٹاف رپورٹر)رکن صو با ئی اسمبلی وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ بہبو د آبا دی پروگر ام وقت کی ضرورت ہے ،حکو مت آ با دی میں بے ہنگم اضافہ کو روکنے اور خوشحا ل گھرانے کی تشکیل کیلئے کوشاں ہے۔ یہ با ت انہوں نے محکمہ بہبود آبا د ی کی طر ف سے ممبران اسمبلی کو دی گئی بر یفنگ کے شر کاء سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے طر یقہ کا ر میں جد ت لانے کی ضرور ت ہے۔ہمیں اپنے ماحول کو مدنظر رکھتے ہو ئے بہبو د آبادی پر وگر ام کو آگے بڑ ھا نا ہے،رکن اسمبلی ملک سلیم لابر نے کہا کہ دیہی ما حو ل میں لوگو ں کو بہبو د آ با دی پروگر ام کیلئے قا ئل کر نا ایک مشکل کا م ہے ۔ ایم پی اے سبین گل نے کہا کہ ما ں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بچوں کے درمیا ن وقفہ بڑ ھا نے کی تر غیب سے بہتر نتا ئج مل رہے ہیں۔ڈسٹر کٹ افسر بہبو د آبادی مظہر اقبا ل نے ضلع ملتا ن میں جا ری بہبود آ با د ی پروگرام کے با ر ے میں ممبران اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ اس وقت آ با دی میں اضافہ کی شر ح 2.3فی صد ہے۔اس موقع پر پاکستان تحر یک انصا ف کے عہدیدار گلشن وڑا ئچ ،آ صفہ سلیم ،مسز شما ئلہ شا ہ ،مسر ت، شیخ طا ہر ،شیخ واجد شو کت ،مخدوم شعیب اکمل ہا شمی ، محمو د احمد قر یشی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسربہبود آبادی ملک محمد حسن ،ڈسٹر کٹ ڈ یمو گر افر محمد آ صف خا ن اور راشد منیر بھی موجو د تھے ۔
تازہ ترین