• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں نوجوانوں کیلئے نرسری کی مانند ہیں ،رابعہ بصری

پشاور ( نیوزڈیسک) نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے نوجوانوں نے آگے جاکر ملک کی ترقی کی بھاگ دوڑسنبھالنی ہوتی ہے یوتھ اسمبلیاں نوجوانوں کیلئے نرسری کی مانند ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے رابعہ بصری نے ضلعی اسمبلی ہال میں یوتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبہ بھر سے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں نے شرکت کی رابعہ بصری نے کہاکہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہوتاہے جنہوں نے آگے چل کر ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرناہوتاہے ۔ ممبرصوبائی اسمبلی نے یوتھ اسمبلی کے ارکان میں سرٹفییکیٹ بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین