• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف مظاہرہ

نیویارک (اے پی پی) امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیموں کے سینکڑوں کارکنوں نے پورٹ لینڈ شہر میں مظاہرے کئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اس مظاہرے کی کال بلیک لائف میٹر اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی دوسری تنظیموں نے دی تھی۔ مظاہرے کے شرکاءنے زمین پر لیٹ کر پولیس کے نسل پرستانہ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لازمی اقدامات کی اپیل کی۔امریکہ میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق 56 فی صد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں نسلی تعصبات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین