وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔
لاہورسے جاری بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیر اعظم کی سفارت کاری پوری دنیا کو متوجہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، اب وہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
فیاض چوہان نے بتایا کہ نئے پاکستان کی پہچان سیاحت کے مواقع اور سرمایہ کاری کا سازگار ماحول ہے۔