آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات2؍رجب المرجب 1441ھ 27؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اداکارہ میرا نے فلم بنانے کا اعلان کردیا

اداکارہ میرا نے فلم بنانے کا اعلان کردیا


لولی ووڈ اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لیے میں نے خود فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو عالمی معیار کی ہوگی اور اس میں نئی نسل کے باصلاحیت اداکار بھی کام کریں گے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے آرٹس کونسل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ، ڈاکٹر ہما میر، وصی قریشی، اطہر جاوید صوفی اور میڈیا کی بڑی تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے فلم کا اسکرپٹ ممتاز ڈراما نگار انور مقصود لکھیں۔

میرا نے کہا کہ فلم باجی کو دنیا بھر میں دلچسپی سے دیکھا گیا اور پسند کیا گیا۔ فلم سپر اسٹار اور پرے ہٹ کو بھی پسند کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک گروہ کام کررہا ہے لیکن میں گھبرانے والی نہیں ہوں۔

اس موقع پر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ فنکاروں کی پزیرائی کی ہے۔ آرٹس کونسل کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید