• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم

موجودہ حکومت شفاف ترین حکومت ہے، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی شفاف ترین حکومت ہے۔

ڈیووس میں بین الاقوامی میڈیا کونسل سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومتیں کرپشن کرتی تھیں، جس کی خبر ملٹری ایجنسیوں کو ہوتی تھی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسی کرپشن کی وجہ سے پچھلی حکومتیں ڈری سہمی رہتی تھیں اور ملٹری کو کنٹرول کرنا چاہتی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت شفاف ترین حکومت ہے، اسی لیے سول حکومت اور ملٹری کے درمیان کوئی ایشو نہیں ہے اور اس کی وجہ مکمل اعتماد کا ہونا ہے۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو شفاف ترین حکومت قرار دیا اور کہا کہ ان کے دورِ اقتدار میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شاید یہ پہلی حکومت ہے جسے فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

تازہ ترین