• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: پولیس ناکوں پر اہلکاروں نے کیمروں کا استعمال شروع کردیا

اسلام آباد : پولیس ناکوں پر اہلکاروں نے کیمروں کا استعمال شروع کردیا


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے کرپشن پر قابو پانے کے لیے مزید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا، پولیس ناکوں پر کرپشن کے خاتمہ کے لیے ناکوں پر تعینات اہلکاروں نے کیمروں کا استعمال شروع کردیا۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کی ہدایت پر ابتدائی طور پر 10 کیمرے اہل کاروں کے حوالے کر دیے گئے، یہ کیمرے شہریوں اور ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کے درمیان ہونے والی گفتگو ریکارڈ کریں گے۔

ناکوں پر ریکارڈ شدہ ویڈیو روزانہ کی بنیاد پر زونل ایس پی کے دفتر میں محفوظ ہوگی۔

آئی جی اسلام آباد عامر ذولفقار نے ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ابتدائی طوپر اپنی مدد آپ کے تحت 10 کیمرے خرید کر لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمرے ناکوں پر کھڑے پولیس اہلکاروں کے یونیفارم پر نصب کیے گئے ہیں، مستقبل میں ان کیمروں سے لاء اینڈ آرڈر جیسے موقعوں پر بھی مدد حاصل کی جاسکے گی جبکہ کیمروں کو سیف سٹی پراجیکٹ کے ساتھ بھی منسلک کیاجائے گا۔

تازہ ترین