• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے انتخابی عمل متاثر‘ اختیارات کا غلط استعمال کیا، ڈیموکریٹس

واشنگٹن (خبر ایجنسیاں )امریکی سینیٹ میں جاری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے دوران حزب اختلاف ڈیموکریٹ پارٹی نے ٹرمپ پر انتخابی عمل متاثر،اختیارات کے غلط استعمال اورتحقیقاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام لگایا ہے،مواخذے کی کارروائی کے دوسرے روز ایوان نمائندگان کی پراسیکیوشن ٹیم کے سربراہ ایڈم شیف نے سینیٹ کے سامنے اپنے دلائل پیش کیے،ایڈم شیف نے یوکرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے ایک غیر ملک سے مدد مانگی تاکہ وہ دوبارہ صدر منتخب ہو سکیں،ایڈم شیف نے کہا کہ ٹرمپ کے یوکرین پر دباؤ ڈالنے کے ثبوت سامنے آنے پر ٹرمپ نے اپنے عہدے کی طاقت استعمال کرتے ہوئے تحقیقات میں بھی رکاوٹ ڈالی۔

تازہ ترین