• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ، پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازش کررہے ہیں، وزیراعلیٰ بزدار

لاہور(اے پی پی )وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہاکہ پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کررہے ہیں۔

پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں اوراتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں‘پنجاب میں فارورڈ بلاک ہے نہ پریشر گروپ،پنجاب میں آٹے کاکوئی بحران نہیں۔

عوام کی سہولت کے لئے شہروں اور تحصیلوں میں آٹے کے سیل پوائنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان بزدارجمعرات کو بہاولپورسے ڈیرہ غازی خان پہنچے ۔

عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اورشہر میں صفائی کے انتظامات اور ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستوں پر ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین