لاہور (وقائع نگار خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ اسلامی شعارکی غلط تشریح کرنا بھی اسلامی روایات کی خلاف ورزی ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بننا ہے تو یہاں اسلامی قوانین ہی لاگو ہونے چاہیے۔پاکستان میں مغرب کا کلچر تیزی سے پروان چڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔لیکن جب تک مجاہد اسلام زندہ ہیں اس طبقے کی حوصلہ شکنی جاری رکھے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یتیم خانہ چوک میں ”تحفظ اسلام اور عقیدہ اسلام “ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم رضوی نے مزید کہا آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کو اسلام کا غلط چہرہ پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔