• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرب شہزادے کوتحفےکےنام پر ہزاروں جانوروں کی ایکسپورٹ

میٹ ایکسپورٹرز کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ہزاروں جانوروں کی ایکسپورٹ سے متعلق شکایتی خط لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرب شہزادے کو تحفے کے نام پر 3500 جانوروں کی ایکسپورٹ شروع کی گئی ہے جس پر ’میٹ ایکسپورٹرز‘ کا وزیر اعظم عمران خان کو شکایتی خط میں آگاہ کیا گیا ہے کہ عرب شہزادوں کے نام پر جعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

رہنما میٹ ایکسپورٹرز نصیب سیفی کا کہنا ہے کہ عرب شہزادوں کےنام پرجعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ کے باعث  پاکستان میں جانوروں کی دستیابی میں کمی کا خدشہ ہے، اجازت نامے فرضی ہوتے ہیں، بھیجے گئے جانور تحفہ نہیں کاروبار ہیں۔

ایکسپورٹرز طارق بٹ کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ 3500 زندہ جانوروں کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔

ایکسپورٹرز کی شکایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شکایتی خط کا نوٹس لیتے ہوئے تحفے کے نام پر جانوروں کی کمرشل ایکسپورٹ روکنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین