• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست

آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز کو اپ سیٹ شکست


سات مرتبہ کی آسٹریلین اوپن چیمپئن سرینا ولیمزچین کی وانگ یانگ سے تیسرے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کرایونٹ سے باہر ہوگئیں ، اپ سیٹ شکست پر سرینا اور ان کے مداح حیرت زدہ رہ گئے۔

میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ویمن ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔

سات بار کی چیمپئن امریکا کی سرینا ولیمز کو چین کی وینگ یانگ نے باآسانی شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، چینی حریف کے آگے سرینا ولیمز بالکل بے بس نظر آئیں۔

چینی کھلاڑی نے چھ۔چار، چھ۔سات اور سات۔پانچ کی فتح کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔

تازہ ترین