آپ آف لائن ہیں
ہفتہ10؍شعبان المعظم 1441ھ4؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عابد شیر علی نے فیصل واوڈا کیخلاف برطانیہ میں شکایت درج کرادی

عابد شیر علی نے فیصل واوڈا کیخلاف برطانیہ میں شکایت درج کرادی


سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نےوفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے خلاف برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسٹی (این سی اے) میں شکایت درج کرادی۔

عابد شیر علی نے شکایت میں مطالبہ کیا ہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی ( این سی اے) فیصل واوڈا کے اثاثوں کے متعلق تحقیقات کرے۔

انہوں نے دعویٰ کے ساتھ فیصل واوڈا پر برطانیہ میں11 پراپرٹیز موجود ہونے کا الزام لگایا۔

ن لیگی رہنما نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب) سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی وزیر آبی وسائل کے خلاف ایکشن لیں۔

قومی خبریں سے مزید