• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین : کھلاڑی کا وزنی گائے کو کندھوں پر اٹھانے کا مظاہرہ

یوکرین : کھلاڑی کا وزنی گائے کو کندھوں پر اٹھانے کا مظاہرہ


دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کرنے کیلئے منفرد کرتب دکھاتے ہیں تاہم اِن میں سے کچھ ایسے بھی ہیں، جو اپنی ہمت و طاقت کی بنا پر ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس شخص کو ہی دیکھ لیں، جوبھاری بھرکم گائے کو کندھوں پر اٹھانے کا حیرت انگیز مظاہرہ کر رہا ہے۔

یوکرین سے تعلق رکھنے والےDmitry Khaladzhiنامی سرکس کے کھلاڑی نے جسمانی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  ایک گائے کو اپنے کندھوں پر یوں اٹھایا کہ جیسے کوئی کھلونا ہو۔

طاقتور شخص کے اس اسٹنٹ پر وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے اور اُسکی مہارت کو خوب سراہا۔

تازہ ترین