• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمرود میں خفیہ اطلاع پر پولیس کا مکان پر چھاپا

جمرود میں خفیہ اطلاع پر پولیس کا مکان پر چھاپا


خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقے وزیر ڈنڈ میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپا مارا، جہاں ہیروئن تیار کی جاتی تھی۔

پولیس کے مطابق مکان سے بھاری مقدار میں ہیروئن، آئس اور ان کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خیبر کے مطابق یہاں تیار کی جانے والی ہیروئن اور آئس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سپلائی کی جاتی تھی۔

مکان پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

ڈی پی او خیبر کے مطابق سرچ آپریشن کرکے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کا سرغنہ اب تک پولیس کے ہاتھ نہیں آسکا ہے۔

تازہ ترین