• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسٹریلین ٹینس،سیرینا،نائومی اوساکا کیرولین کو شکست،جوکووچ،بارٹی کامیاب

 آسٹریلین اوپن ٹینس، سرینا ولیمزشکست کھا کر باہر ہوگئیں


میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین ایونٹ میں جمعہ کو حیران کن نتائج کا دن تھا۔ سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، دفاعی چیمپئن جاپان کی نائومی اوساکا اور ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی شکست کھا کر باہر ہوگئیں۔ نائومی کو 15 سالہ امریکی کوکو گاف ،23 مرتبہ کی گرينڈ سلم چيمپئن سرينا وليمز کو چین کی وانگ ژیانگ جبکہ کیرولین وزنیاکی کو تیونس کی اونر جابر نے مات دے کر پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ تاہم فیورٹ اور عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی قازقستان کی ایلینا کو ہراکرپری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ مینز سنگلز میں دفاعی چیمپئن نوواک جوکوچ کا آٹھویں ٹائٹل کی جانب سفر جاری ہے، انہوں نے جاپانی کھلاڑی کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

تازہ ترین