• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری دنیا سےلوگ تعلیم کیلئے برطانیہ آتے ہیں،ریاض احمد کھوکھر

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)سٹی کالج مانچسٹر کے بانی اور پرنسپل ریاض احمد کھوکھر نے روز نامہ جنگ لندن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سےلوگ پڑھنے کے لیے برطانیہ آتے ہیں ، دنیا کے ساتھ چلنے کے لیے تعلیم کا ہوناضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ علم ایک ایسی قوت ہے جو دنیا کی ہر قوت سےزیادہ ہے اور جس کے زوال کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ قدرت کے سربستہ رازوں کا انکشاف علم ہی کی بدولت ہوا۔ علم کی وجہ سے دنیا کی تمام وسعتیں آج کے انسان کے سامنے سمٹ گئی ہیں۔ دوریاں قربتوں میں بدل گئی ہیں، انسان ہوا پر قابو پاچکا ہے۔ فضا میں پرواز کرسکتا ہے۔ آج کا انسان خلاءکی وسعتوں پر حاوی ہے، چاند پر اپنی فتح کا جھنڈا گاڑ چکا ہے، علم ہی کی بدولت وہ مظاہرِ قدرت جنہیں وہ پوجتا تھا آج اس کی خاکِ راہ ہیں، علم ہی کا کرشمہ ہے کہ جس پر عمل کرکے آج ہم گھر بیٹھے دیگر ممالک کے حالات سنتے اور دیکھتے ہیں اور معلومات حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مجھے شعبہ تعلیم سے منسلک ہوئے39 برس کا عرصہ ہوگیا ہے، اور میری چھوٹی سے کاوش سٹی کالج مانچسٹرہے جہاں لوگ علم کی شمع جلانے آتے ہیں اورسٹی کالج مانچسٹرہے جہاں لوگ علم کی شمع جلانے آتے ہیں اور انگلش سیکھنے کےحوالے سے کورس کرائے جاتے ہیں یہی کورس ان افراد کو روز مرہ کی زندگی میں مدد فراہم کرتے ہیں، ایسے افراد کی مدد کرکے دل کو سکون ملتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کیلئے علم حاصل کرنا ضروری ہے۔
تازہ ترین