• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین سےانخلا، برطانوی عوام تاریخی لمحے کو بھرپور انداز میں منانے کے خواہشمند

لندن (جنگ نیوز) برطانیہ 31جنوری کو شب 23.00 جی ایم پی پر یورپی یونین سے علیحدہ ہو جائے گا‘برطانوی عوام کی خواہش ہے کہ اس تاریخی لمحے کو بھرپور انداز سے منایا جائے اور ا ن کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے۔ برطانوی شہری چاہتے ہیں کہ وہ بریگزٹ کے لمحات میں لندن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے ساتھ واقع تاریخی اور مشہور گھڑی بگ بَین کے گھٹنے کی آواز سنیں جو کہ بونگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ دنیا کی یہ مشہور ترین گھڑی مرمت اور دیکھ بھال کے کام کی وجہ گزشتہ چند برسوں سے بند ہے اور اس گھڑی کا مرمتی کام 2021 میں مکمل کیا جائے گا۔اس گھڑی میں لگی گھنٹی کا وزن 14 ٹن ہے جس کے بجنے سے بونگ کی آواز سنائی دیتی ہے۔برطانوی عوام چاہتے ہیں کہ یورپی یونین میں موجودگی کے آخری 10 سیکنڈوں میں انہیں بونگ کی مدھر آواز سنائی دے۔ان کی خواہش پوری ہونے کیلئے 5 لاکھ پونڈ درکار ہیں تاکہ بگ بین کی گھنٹی پر سے مچان کو ہٹایا جا سکے اور عارضی نیا فرش تعمیر کیا جا سکے، اس طرح 10 سیکنڈ کیلئے بونگ کی آواز سننا ممکن ہو سکے گا ۔رپورٹکے مطابق اس مقصد کیلئے عوامی چندہ مہم کا آغاز کیا گیا اور پہلے روز ہی 1.3لاکھ پونڈ مساوی عطیات جمع کر لیے گئے۔دیکھنا یہ ہے کہ آیا برطانوی عوام اپنی اس چندہ مہم کے ذریعے تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کی خواہش پوری کر سکیں گے یا نہیں۔بریگزٹ پارٹی کے رچرڈ ٹائس نے کہا اگر ہم اس تاریخی لمحے میں گھنٹی بجانے کا اہتمام نہیں کرسکتے تو یہ بہت بڑی کمزوری ہوگی ۔اس فنڈ کے پس پردہ تنظیم کا کہنا ہے کہ اگر وہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تو جمع ہونے والی رقم ہیلپ فار ہیروز کے خیراتی ادارے کو دے دی جائے گی ۔ ٹوری کے رکن پارلیمنٹ مارک فرینکوئس کی طرف سے ایک ہزار پونڈ کا عطیہ دیا ہے۔ بزنس سکریٹری آندریا لیڈسم نے کہا کہ انہوں نے 10 ڈالر دیئے ہیں ۔
تازہ ترین