• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع غربی، آج صبح 8 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی جزوی معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع غربی کے علاقوں کو ہفتہ کی صبح 8بجے سے 48گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی واٹربورڈ ضلع غربی کو پانی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے حب کینال کے چینل کی صفائی کررہا ہے ،صفائی کے دوران چینل میں جمع ہونے والی کائی ،گھاس اورخوردروپودوں سمیت دیگر اشیاء نکال کر پانی کے بہاؤ کو بہتر کیا جائے گا ، صفائی کے دوران ہفتہ25جنوری کی صبح 8 بجے سے 48گھنٹوں کیلئے ضلع غربی کے علاقوں کو پانی کی فراہمی جزوی معطل رہے گی،ایم ڈی واٹربورڈ اسد اللہ خان نے کہا ہے کہ چینل کی صفائی کے کام کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرکے پانی کی فراہمی جلدمعمول کے مطابق شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی،اس ضمن میں اضافی مشینری و عملہ بھی تعینات کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین