• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم خصوصاً یوتھ کو متحرک و فعال کرنا ہوگا،دانشور و عسکری ماہرین

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)قائداعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی پنجاب کے زیراہتمام حکومت پاکستان کے جاری کردہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کو اجاگر کرنے کےلئے معماران پاکستان سیمینار میں ملک کے نامور دانشوروں اور عسکری ماہرین نے پاکستان پر دشمن ممالک کی مسلط کردہ ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کے مقاصد اور اس کے مقابلہ کےلئے مرتب کردہ قومی حکمت عملی پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کے تخریبی ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملک کے اساتذہ اور نوجوان بھی اپنے قومی اہداف کی تکمیل کےلئے کردار ادا کریں جس کےلئے ہمیں اپنی قوم اور خاص طور پر اپنی یوتھ کو متحرک اور فعال کرنا ہوگا۔سیمینار میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اشرف سلیم، لیفٹیننٹ جنرل (ر)غلام مصطفی ، میجر جنرل (ر) عبید بن زید زکریا، بریگیڈیئر یاسوب علی ڈوگر، انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرجنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالحق، پروفیسر اعجاز اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر نعمان امجد اور وزارت دفاع کے نمائندے ڈاکٹر خالد محمود طارق کے علاوہ دیگر دانشوروں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف دشمن ممالک کی گھناؤنی سازشوں کا نہ رکنے والا خطرناک سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

تازہ ترین