• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان‘نامعلوم شخص نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف پتھراچھال دیا

ملتان (نمائندہ جنگ)نامعلوم شخص نےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف پتھراچھال دیا۔

معلوم ہواہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں پی ٹی آئی رہنما رائو محسن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سےان پر پتھر اچھالاگیا مگر وہ بال بال بچ گئے اورپھینکا گیاپتھر پی ٹی آئی کی رہنما قربان فاطمہ کے پاؤں پر لگا۔

پتھر پھینکنے کے واقعے کے بعد بھی شاہ محمودقریشی نے میڈیاسےگفتگو جاری رکھی اور اپنی بات مکمل کرکے وہاں سے گئے، تاہم تاحال پتھر پھینکنے والے شخص کے بارے میں کچھ پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔

تازہ ترین