• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2040تک دنیا میں صرف5یا6کرنسیز ہی رہ جائینگی، برازیلی وزیر

کراچی(نیوز ڈیسک) برازیل کے وزیر معیشت کاکہناہے کہ 2040تک دنیا میں صرف 5 یا 6کرنسیز ہی رہ جائینگی، مختلف ممالک کے درمیان مشترکہ کرنسی کے قیام سے ان معیشتوں کا امریکی ڈالرپر انحصار کم ہوجائیگا ۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فارم سے خطاب میں برازیل کے وزیر معیشت کاکہناتھاکہ اس وقت دنیا میں 100تسلیم شدہ کرنسیز موجود ہیں تاہم آنے والے 20برسوں میں یہ کرنسیاں5یا 6 رہ جائینگی۔ پائولو گوئڈیز کا کہناتھاکہ یورپی ممالک نے 20سال قبل ایک مشترکہ کرنسی متعارف کروائی جس کے بعد فرانس سے جرمنی سفر کرنے والوں کو کرنسی کی تبدیلی کی ضرورت ختم ہوگئی،مستقبل میں دیگر ممالک بھی اسی طرح کی کرنسیوں کو متعارف کروائینگے۔
تازہ ترین