• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرگہ پاکستان کا نوشہرہ میں معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) جرگہ پاکستان نے نوشہرہ میں معصوم بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے دلخراش واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اتحا رکھے تھے جس پر عوض نور کو انصاف دلانے کے نعرے درج تھے ، احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے جرگہ پاکستان کے صدر عابد آفریدی ،بلال خان اور جاوید حسین نے کہا کہ معصو م بچی کے ساتھ ہونے والا واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے، انہوں نے کہا کہ جرگہ پاکستان ہینگ دا ریپسٹ کے نام سے تحریک کا آغاز کریگا ، تاکہ اس گھناونے فعل میں ملوث درندوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرگہ پاکستان کے رہنماوں نے اعلان کیا کہ وہ ہینگ دا ریپسٹ کے مہم کے دوران پشاور سے اسلام آباد تک پیدل مارچ بھی کرینگے،جس میں خواتین کو بھی شرکت کی دعوت دی جائیگی ،تاکہ حکومت کو معصوم بچیوں کے تحفظ کے لئے ضروری تدابیر پر عملدرآمد پر مجبور کیا جاسکے۔
تازہ ترین