• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد، کاٹن کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

فیصل آباد کے ایک گودام میں ذخیرہ کی گئی کاٹن ویسٹ میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا، فائربریگیڈ کی 8گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

فیصل آباد کے اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک گودام میں کاٹن ویسٹ ذخیرہ کی گئی تھی جس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔

آگ کی اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی8 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنےکےنتیجے میں گودام میں موجود ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جس کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

تازہ ترین