• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

بھارتی فوج کی ایل اوسی پر فائرنگ سے خاتون زخمی


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں سریاں میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین