• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلاسگو کا ہوم لیس شیلٹر مالکان کیساتھ ان کے کتوں کو بھی ٹھہرنے کی اجازت دیگا

لندن (پی اے) گلاسگو کا ہوم لیس شیلٹر مالکان کے ساتھ کتوں کو بھی ٹھہرنے کی اجازت دے گا۔ گلاسگو کے ایک ہوم لیس شیلٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہائوسنگ پرووائیڈرز کی ایڈوائس کے بعد کتوں کو ان کے مالکان کے ساتھ ٹھہرنے کی اجازت دے گا۔ گلاسگو سٹی مشن پالتو جانوروں کے لیے کھانا، بستر وغیرہ24جنوری سے فراہم کرے گا۔ نومبر میں سائمن کمیونٹی اسکاٹ لینڈ نے اس معاملے پر ڈوگز ٹرسٹ کے ساتھ گائیڈنس جاری کی تھی جس میں اجاگر کیا گیا تھا کہ کتے کس طرح صدمے کے شکار افراد کو تسکین پہنچا سکتے ہیں۔ ڈوگز ٹرسٹ نے اندازہ لگایا تھا کہ تقریباً صرف10فیصد ہوسٹلز اس وقت ڈوگ فرینڈلی ہیں، اینیمل ویلفیئر چیریٹی نے مشن کو پالتو جانوروں کو رکھنے کے لیے سامان فراہم کیا ہے۔ ونٹر نائٹ شیلٹر ایسٹ کمپبل اسٹریٹ پر لاجنگ ہائوس مشن میں واقع ہے، مشن کی ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے مہمانوں کے لیے کتوں کی اہمیت کو تسلیم کرلیا ہے اور چاہتے ہیں کہ کتے کے مالکان کے لیے رات میں اچھی نیند کو یقینی بنایا جائے۔ ہم اس اسکیم کو شروع کرنے کے لیے سامان کی فراہمی پر ڈوگز ٹرسٹ کے اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرے ہیں۔ ہمارے پاس کھانا، بیڈنگ، ٹریٹس اور کھلونے ہیں اور ہم انتظار کررہے ہیں۔
تازہ ترین