• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول میں اہم سرکاری عہدوں پر خواتین کی تعیناتی

سجاول (نامہ نگار): ضلع سجاول میں اکثر اہم سرکاری عہدوں پر خواتین کی تعیناتی سےاداروں کا ماحول ا چھا اور ادب و احترام غالب نظر ٓا نے لگا ۔ضلع سجاول کے اہم انتظامی عہدوں سول جج،ایس ایس پی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے طور پر خواتین آفیسر تعینات کر دی گئی ہیں ۔ سول جج / جوڈیشنل مجسٹریٹ کے عہدے پر حمیرا شوکت آرائین، ایس پی سجاول کے عہدے پر سہائی عزیز ٹالپور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے عہدے پر ڈاکٹر شہناز خواجہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کی نشست پر افروز جوکھیو تعینات ہیں ۔ سندھ کے ایک چھوٹے سے ضلع میں اہم انتظامی عہدوں پر خواتین افسران کی تقرریوں سے متعلقہ اداروں کا ماحول رکھ رکھاؤ اور ادب و احترام والا دیکھنے میں آرہا ہے، متعلقہ اداروں میں کام کرنے والی ملازمت پیشہ خواتین کو تحفظ اور اپنائیت کا احساس بھی دکھائی دے رہا ہے ہے ۔ حساس ترین اور اہم اداروں میں خواتین افسران کی تقرری سے ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز پر اثر رسوخ رکھنے والے سیاستدان،ملازم تنظیموں کے رہنماؤں اور بااثر افراد کا اثر رسوخ بھی ختم ہوتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ نتیجے کے مطابق ان اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اپنے فرائض سر انجام دینے میں آسانیاں ہورہی ہیں ۔ علاوہ ازیں سجاول کی سیاست میں بھی خواتین سیاستدانوں کا اثر رسوخ بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ سجاول سے مخصوص نشت پر منتخب ہونے والی ایم پی اے ریحانہ لغاری سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر کے طور پر فرائض انجام دے رہی ہے، جبکہ سجاول کے شہر میرپور بٹھورو سے تعلق رکھنے والی ہیر سوہو بھی سیاسی طور پر سرگرم رہنما کی حیثیت سے شناخت کی حامل بن چکی ہے ۔

تازہ ترین