• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کو بھی واپس کپتان لانا چاہئے، بابر دباؤ میں ہیں، فیصل جاوید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکمران جماعت پی ٹی آئی کے سنیٹر فیصل جاویدکرکٹ سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اکثر کرکٹ میچ دیکھنے آتے ہیں اور کرکٹ پر بیانات دینے کے لئے بھی شہرت رکھتے ہیں۔فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم پر بہت زیادہ دباؤ ہے لہذا اسے پریشر سے نکال کر شعیب ملک اور محمد حفیظ کے بعد سرفراز احمدکو بھی قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے، سرفراز کو کپتان بناکر اس کمبی نیشن کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتا جاسکتا ہے۔ہفتے کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان ہی سب کچھ ہوتا ہے تو کپتان کو دیکھنا چاہیے کہ کون سا کھلاڑی ٹیم میں ہو، بابر اعظم کو پریشر سے نکالا جائے وہ نمبر ون بیٹسمین ہے، اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز احمدکو کپتانی میں واپس لیں آئیں، اگر سرفراز احمد بطور کپتان واپس آتے ہیں تو پاکستان ورلڈکپ جیت جائے گا۔

تازہ ترین