• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی کر کٹرز پاکستان کی مہمان نوازی سے خوش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں بنگلہ دیش کے کرکٹرز قیام کے دوران خوش دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان کی روایتی میزبانی کا مزہ لے رہے ہیں ۔پاکستانی کھانوں سے بھی انجوائے کررہے ہیں ،تاہم ٹیم ہوٹل کے علاوہ انہیں باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کی آسائش کا بھرپور خیال رکھ رہے ہیں۔مہمان کرکٹرز نے زیادہ سیکورٹی اور صرف ہوٹل میں قیام پر ناگواری کا اظہار نہیں کیا ۔ کرکٹرز فائیو اسٹار ہوٹل کی کافی شاپ اور رریسٹورنٹس میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں ۔بنگلہ دیشی کرکٹرز کو چائینز ریسٹورنٹ کا کھانا زیادہ پسند آ یا ہے۔کچھ کرکٹرز پاکستان کھانوں کا بھی مزہ لے رہے ہیں۔
تازہ ترین