• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑانوالہ میں ٹڈی دل کا حملہ،ہزاروں ایکڑ پر کماد ، گندم کی فصل خراب

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ میں ٹڈی دل کی یلغار ہزاروں ایکڑاراضی پر کماد و گندم کی فصل متاثر ہوگئی،نواحی چکوک 374،378،580میں ٹڈی دل کے حملے سے ہزاروں ایکٹراراضی پر تیار کھڑی فصل اور گندم کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور کاشتکار پریشان ہیں کاشتکاروں کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے فصلیں بچانے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا، اپنی مدد آپ کے تحت حملے سے بچاؤکیلئے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں، معتددعلاقوں میں فصلیں تباہ ہوچکی ہیں کاشتکاروں ڈھول کی آواز سے ٹدی دل کو بھگانے کی کوشش کررہے ہیں رہے ہیں ،محکمہ زراعت اور متعلقہ اداروں کا کہنا ہے کہ فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے بچانے کیلئے سپرے وغیرہ کریں۔
تازہ ترین