• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، امیر العظیم

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاہے کہ حکومت نے پندرہ ماہ میں ثابت کردیاہے کہ وہ ملکی تاریخ کی نااہل ترین حکومت ہے ۔ ملک پر مسلط ٹولہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کر رہاہے ۔ یہ حکمران غریب کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لینے پر تلے ہوئے ہیں ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں نے تین تین باریوں میں جتنا لوٹا تھا یہ پہلی بار ی میں ہی ان کا ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں ۔ جماعت اسلامی بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی پر خاموش نہیں رہ سکتی ۔ سابقہ حکمران پارٹیوں کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ، وہ ایک بار پھر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔امیر العظیم نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔ ہر طرف مایوسی اور پریشانی کی گہری دھند ہے ۔ مزدور کو سارا دن خون پسینہ ایک کرنے کے باوجود پیٹ بھر کر کھانا نصیب نہیں ہو رہا۔ کسان اور مزدور پس کر رہ گئے ہیں ۔ مہنگائی نے واقعتاً عوام کی چیخیں نکال دی ہیں مگر بے حس حکمرانوں پر عوام کی چیخ و پکار کا کوئی اثر نہیں ہو رہاہے ۔
تازہ ترین