• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری اور بقایاجات کی ریکوری مہم ‘میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا

پشاور ( نیوزڈیسک) کے دوران ہزارہ 1 سرکل ایبٹ آباد کی ٹاسک فورسز نے ایس ای قاضی طاہر کی زیرنگرانی رورل ڈویژن ایبٹ آباد ڈویژن جناح آباد2 سب ڈویژن کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دورا ن 35 میٹروں کو چیک کیا گیا،14 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،5 میٹروں کی پوزیشن کوصحیح کیا گیا،اس دوران نادہندہ گان سے بقایاجات کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی،منقطع شدہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 0.15 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،گیارہ کے وی منڈیاں فیڈر کی کمبنگ کے دوران 18 میٹروں کو چیک کیا گیا،11 میٹروں کی پوزیشن کو درست کیا گیا،13 خراب میٹروں کو تبدیل کردیا گیا۔
تازہ ترین