• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راول پارک میں خصوصی افراد کیلئے الگ انٹری گیٹ اور دیگر سہولیات کا افتتاح

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے زیرانتظام پارکوں میں خصوصی اور نابینا افراد کیلئے الگ انٹری گیٹ، پارکنگ، ٹریک اور دیگر سہولیات کا افتتاح مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپرنگ راجہ عمران اور دیگر مقامی سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے پی ایچ ایز اور ٹورازم و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی نے پارکوں کے ایس او پیز میں خصوصی افراد کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہفتہ وار ایک دن بلامعاوضہ مختص کیا گیا ہے۔اس دن خصوصی افراد، خصوصی بچے اور معاشرے کے ایسے افراد جو کسی بھی تعصب کے شکار ہیں‘ کھیلوں کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ آصف محمود نے کہا کہ ترقیاتی ممالک میں خصوصی افراد کو توجہ اور اہمیت دی جاتی ہے بدقسمتی سے ہمارے اسلامی ملک میں ایسا کوئی نظام وضع نہیں کیا گیا لیکن موجودہ دور حکومت میں خصوصی افراد کی بہتری اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تازہ ترین