• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو راولپنڈی کے جج سلیمان بیگ نے اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ایک ملزم کو عمر قید دوسرے ملزم کو شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دیدیا، تھانہ واہ کینٹ کی پولیس نے 31جنوری 2012کو ظہور نامی تاجر کو اغوا کر کے 45لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے الزام میں ولی محمد اور درویش خان کو گرفتار کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ولی محمد کو عمر قید اور تمام منقولہ وغیرمنقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیکر شریک ملزم کو شک کے فائدہ میں بری کر دیا۔ ڈپٹی پراسکیوٹر سید طاہر کاظم نے استغاثہ کی طرف سے دلائل دیئے۔
تازہ ترین