آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

معروف باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

لیجنڈ امریکی باسکٹ بال پلیئر کوبے برائنٹ اور انکی 13 سالہ بیٹی سمیت 9 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے، حادثہ ریاست کیلی فورنیا میں پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ باسکٹ بال پلیئر نجی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جس میں ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں آگ لگی ہوئی تھی اور اس کے انجن سے دھماکوں کی آواز بھی آرہی تھی۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کوبے برائنٹ کی حادثے میں موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوفناک خبر قرار دیا ہے جبکہ مشہور شخصیات اور ساتھی کھلاڑیوں نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

کوبے برائنٹ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے


ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے کوبے برائنٹ کی لکھی گئی نظم پر بنی مختصر دورانیے  کی فلم کو سال2019ء میں آسکر ایوارڈ بھی ملا تھا جو انہوں نے خود وصول کیا تھا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید