• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹسمتھ کی گلی سے نوزائیدہ بچے کی باقیات برآمد

لندن (پی اے) پورٹستمھ کی ایک گلی سے ایک نوزائیدہ بچے کی باقیات ملی ہیں، باقیات چارلس ڈکنز کی جائے پیدائش کے نزدیک اولڈ کمرشل روڈ اور وکٹوریہ اسٹریٹ کے جنکشن پر پائی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ وہ بچے کی ماں کی بہبود کے بارے میں تشویش کا شکار ہے اور اس سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور پولیس افسران گھر، گھر پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ انہوں نے بچے کی ماں سے کہا ہے کہ اسے علم ہے کہ یہ اس کے لیے مشکل وقت ہے۔ تاہم یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اسے درست مدد اور دیکھ بھال ملے گی۔ تاہم ضروری ہے کہ وہ پولیس سے رابطہ کرے۔
تازہ ترین