• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل سٹوڈنٹس کے قومی لیڈرشپ سمٹ کا انعقاد

لاہور( جنرل رپورٹر)ونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اتوار کے روز میڈیکل سٹوڈنٹس کی نمائندہ تنظیم "سینک" کے زیراہتمام نیشنل لیڈرشپ سمٹ 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے 300 سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔اس موقع پر طلبہ نے تعلیم و صحت اور معاشرتی مسائل کے حل کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سینک کی سپریم کونسل کے صدر علی حسن ملک نے تنظیم کے قیام کے اغراض و مقاصد پیش کیے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا قیام طلبہ اور مریضوں کے حقوق کی حفاظت ہے۔اجلاس سے نیشنل پریزیڈنٹ آصفہ سلیم نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر اقبال اکیڈمی ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، موٹروے پولیس کے انسپکٹر شہزاد یوسف نے بھی خطاب کیا ۔عالمی ادارہ صحت کے شہزاد عالم نے تمباکونوشی کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی تفصیل بیان کی ۔میڈیکل کالجوں میں تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر سینک کے نئے ارکان نے حلف بھی اٹھایا۔ سمٹ سے سینک کے یو ایچ ایس میں پیٹرن ڈاکٹر فریدون نے کہا کہاپنے مریضوں کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھنا ڈاکٹر کا اولین فرض ہے۔
تازہ ترین